گھروں کو لوٹنے والے مالاکنڈ متاثرین کو صحت کے مسائل ہیں، اقوام متحدہ

جمعرات 27 اگست 2009 10:04

نیو یارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔27اگست 2009 ء) اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ مالاکنڈ کے آپریشن سے متاثرہ علاقوں میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے باعث وبائی امراض پھوٹنے کا خطرہ ہے ۔

(جاری ہے)

عالمی محکمہ صحت کے نائب سربراہ ایرک لارشے نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ تقریباً پندرہ لاکھ افراد متاثرین اپنے اپنے علاقوں کو جاچکے ہیں تاہم بری خبر یہ ہے کہ ان علاقوں میں زیادہ ترصحت مراکز تباہ ہوچکے ہیں یا انہیں لوٹ لیاگیاجس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ ان علاقوں میں لوگوں کو صحت کی فوری سہولتیں فراہم کرنے میں مشکلات درپیش آئیں گی۔

ڈبلیو ایچ او اورصحت کے دیگر اداروں کے مطابق تباہ شدہ علاقوں میں ہزاروں افراد کے لیے صرف ایک عارضی صحت یونٹ ہے جبکہ لوگ ہیضہ،پیچش اور دیگر امراض میں مبتلا ہیں۔ صحت مراکز کی کمی کے باعث ان علاقوں میں وبائی امراض بھی پھیلنے کا خطرہ ہے جبکہ خیموں میں مقیم افراد بھی اسی طرح کے مسائل سے دوچار ہیں کیوں کہ یہ افراد پینے کے لیے جو پانی استعمال کررہے ہیں اس میں بیکٹریا کی تعداد ناقابل قبول حد تک اضافی ہے۔

متعلقہ عنوان :