شوگرمافیا نے چینی کا مصنوعی بحران پیدا کر کے حکومت کیخلاف سازش کی، قمر زمان

جمعرات 27 اگست 2009 17:46

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست ۔2009ء)شوگرمافیا نے چینی کامصنوعی بحران پیدا کرکے حکومت کے خلاف سازش کی ہے اس سازش میں خفیہ ہاتھ ملوث ہیں سازشی عناصر کو منہ کی کھانا پڑے گی ان خیالات کااظہاروفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے پیپلزیوتھ آرگنائزیشن گوجرانوالہ ڈویژن کے صدرچودھری ارشاد اللہ سندھو سے اپنے آفس میں بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ناجائزمنافع خوروں‘تاجروں ‘صنعتکاروں نے روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرکے مصنوعی مہنگائی کابازارگرم کررکھا ہے تاہم حکومت مہنگائی کوکنٹرول کرنے اورقیمتوں کوکم کرنے کیلئے موثراقدامات کررہی ہے انہوں نے کارکنوں پرزوردیا کہ وہ جمہوریت اورپارٹی کی مضبوطی کے لئے اپنابھرپورکرداراداکریں۔