سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے غیر حتمی نتائج کا اعلان‘ منیر اے ملک صدر۔ذوالفقار بخاری سیکرٹری منتخب

جمعرات 2 نومبر 2006 17:25

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین02انومبر2006 ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان بار کونسل کے حمایت یافتہ امیدوار منیر اے ملک ایڈووکیٹ نے بطور مرکزی صدر 595 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ عمران الحق نے بلوچستان کے نائب صدر کے طور پر 777 ووٹ لے کر سرحد سے سعید اختر خان نے 593 ووٹ لے کر پنجاب سے انوار حامد نے 614 اور سندھ سے خواجہ نوید احمد نے 592 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔

ذوالفقار علی بخاری نے 597 ووٹ لے کر بطور سیکرٹری کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری سردار محمد غازی پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔ فنانس سیکرٹری طارق بلال کو منتخب کر لیا گیا ہے۔ ممبر ایگزیکٹو میں بلوچستان سے جہانزیب خان محمد پرویز خان تنولی ‘ سرحد سے محمد عارف خان اور مس مسرت ہلالی ‘ سندھ سے رضوان احمد صدیقی اور سید جمیل احمد اور صوبہ پنجاب سے ایگزیکٹو ممبران امانت علی بخاری ‘ فرمان علی صابر ‘ رانا حاجی محمد رفیع صدیقی ‘ خواجہ طارق سہیل ‘ ملک محمد امتیاز ماہی ‘ میاں یوسف عمر ‘ قمر زمان قریشی اور سید مرتضیٰ علی زیدی منتخب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

منیر اے ملک نے 4 ووٹوں سے راجہ حق نواز سے سبقت حاصل کی ہے۔ کیونکہ منیر اے ملک نے 595 جبکہ حق نواز نے 591ووٹ حاصل کے ہیں تاہم صدر کے ووٹوں کے حوالے سے ابہام کو ختم کرنے کیلئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی 4 نو مبر بروز ہفتہ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :