کرکٹ میں پابندی کا شکار ہونیوالوں میں شعیب اختر اور محمد آصف پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں ،فہرست میں آسٹریلیا کے سب سے زیادہ تین کھلاڑی ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کے الزام میں سزا پا چکے ہیں

جمعرات 2 نومبر 2006 18:42

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین02نومبر2006 ) کرکٹ میں پابندی کا شکار ہونیوالوں میں شعیب اختر اور محمد آصف پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی تاریخ میں سب سے پہلے ممنوعہ ادویات کا استعمال کر نے کے الزام میں انگلینڈ کے ایڈ گیڈین پر 1996ء میں پابندی لگی ۔ اسکے بعد 2001ء میں آسٹریلیا کے ڈی سپینسر پر پابندی کا اطلاق ہوا ۔

(جاری ہے)

2003 ء میں آسٹریلوی کھلاڑی گریمی ریمز پر منموعہ ادویات کے استعمال پر پابندی لگائی گئی اسی سال سٹار آسٹریلوی سپنر شین وارن پر ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ۔

شعیب اختر اور محمد آصف اس فہرست میں پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں ۔ غور طلب بات ہے کہ اس فہرست میں آسٹریلیا کے سب سے زیادہ تین کھلاڑی ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کے الزام میں سزا پا چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ صرف شین وارن کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی کمیٹی نے ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پکڑ کر دو سال کی پابندی لگائی تھی مگر اپیل کے بعد انکی سزا میں ایک سال کی کمی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :