ملک میں پولیو کے تین نئے مریض سامنے آ گئے

پیر 31 اگست 2009 13:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست ۔2009ء) ملک میں پولیو کے تین نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد رواں سال منظر عام پر آنے والے پولیو کے مریضوں کی تعداد پینتالیس ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق شانگلہ کے رہائشی بارہ ماہ کے نجیب اللہ،ٹنڈو اللہ یار میں آٹھ ماہ کے صدیق اور قلعہ عبداللہ میں تین سالہ نصرت میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق تینوں بچوں نے انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کی کوئی خوراک نہیں لی۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق شانگلہ کے رہائشی بارہ ماہ کے نجیب اللہ،ٹنڈو اللہ یار میں آٹھ ماہ کے صدیق اور قلعہ عبداللہ میں تین سالہ نصرت میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق تینوں بچوں نے انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کی کوئی خوراک نہیں لی۔

متعلقہ عنوان :