ملک میں اب تک ڈینگی فیور سے 31 اموات ہوچکی ہیں، وزارت صحت

جمعرات 2 نومبر 2006 20:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2نومبر۔2006ء) ملک کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی فیور کی علامات کے باعث داخل کئے جانے والے مریضوں کی تعداد جمعرات کو 2529 ہو گئی جبکہ بدھ تک یہ تعداد 2379 تھی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق داخل کئے گئے افراد میں 813 کے ٹیسٹ پازیٹو پائے گئے ہیں۔ بیان کے مطابق اب تک ملک بھر میں ڈینگی فیور سے 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 30 سندھ جبکہ ایک سرحد (پشاور) میں ہلاک ہوا۔ راولپنڈی اسلام آباد میں اس سلسلے میں اب تک 334 مریضوں کو داخل کیا گیا۔ جڑواں شہروں میں اب تک 105 مریضوں کے ٹیسٹ پازیٹو پائے گئے۔

متعلقہ عنوان :