زیادہ میٹھے مشروبات کا استعمال عارضہ قلب اور ذیابطیس کا باعث بنتے ہیں،آسٹریلوی ماہرین

پیر 5 جون 2017 15:38

زیادہ میٹھے مشروبات کا استعمال عارضہ قلب اور ذیابطیس کا باعث بنتے ہیں،آسٹریلوی ..
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2017ء) آسٹریلوی ماہرین نے کہا کہ ذیادہ میٹھے مشروبات کا استعمال عارضہ قلب اور ذیابطیس کا باعث بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

میلبورن میں بیکر ہارٹ اینڈ ڈائبیٹیز انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق آسٹریلیا کی چند نامی گرامی مشروبات بنانے والی کمپنیاں میٹھے مشروبات کی تیاری میں امریکہ میں تیار ہونے والے میٹھے مشروبات کی نسبت ذیادہ چینی استعمال کرتی ہیں جس سے آسٹریلیا میں عارضہ قلب اور ذیابطیس سے متاثرہ مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق میٹھے مشروبات میں وافر مقدار میں کاربوہائیڈریٹ موجود ہوتے ہیں اورکاربوہائیڈریٹ کا ذیادہ استعمال صحت کے لئے سخت نقصان دہ ہے اور مہلک امراض کا باعث ہوتا ہے۔اسی لئے آسٹریلیا کی حکومت نے ایسے مشروبات پر 20 فیصد ٹیکس عائد کیا ہے تاکہ لوگ ایسے مشروبات کا استعمال ترک کر دیں اور ذیادہ سے ذیادہ جانوں کو بچایا جا سکے،ماہرین کی اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔