ملک بھر میں ڈینگی وائرس کے 8 سو کیسز مثبت ثابت‘ صوبائی اور ضلعی حکومتوں کو اقدامات کی ہدایت

مچھر مار مہم کے مثبت نتائج نکل رہے ہیں ‘ صورت حال مکمل کنٹرول میں ہے ‘ وفاقی وزیر صحت نصیر خان کا سیمینار سے خطاب

جمعہ 3 نومبر 2006 14:34

ملک بھر میں ڈینگی وائرس کے 8 سو کیسز مثبت ثابت‘ صوبائی اور ضلعی حکومتوں ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03نومبر2006 ) وفاقی وزیر صحت محمد نصیر خان نے کہاہے کہ اب تک ملک میں ڈینگی وائرس فیور کے 2569 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 8 سو مثبت ثابت ہو چکے ہیں تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مقامی حکومتوں کیساتھ مل کر اس سے بچاؤ کی جو ہنگامی مہم شروع کی ہے اس کے مثبت نتائج نکل رہے ہیں اور حالات اب مکمل کنٹرول میں ہیں جبکہ مقامی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں سے دو ہفتوں کے اندر کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے اور مچھروں کی افزائش روکنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں تاکہ ہر ممکن اس مرض سے بچاؤ ممکن ہو ۔

وہ جمعہ کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں ڈینگی فیور سے بچاؤ کے عنوان پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے پاکستان میں نمائندے داکٹر خلیف بلے ‘ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز سید فضل ہادی اور دوسرے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوان صحت کے شعبے میں ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں زلزلہ ‘ ایون ‘ انفلوئز اور اب ڈینگی فیور اہم ہیں تاہم حکومت نے ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہر وقت فوری ردعمل کا باعث ان پر کامیابی سے قابو پا لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے حوالے سے حکومت تمام حالات کو مانیٹر کر رہی ہے اور عوام میں اس سلسلے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے اور صوبائی و ضلعی حکومتوں سے مل کر خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں جس کے بعد حالات مکمل کنٹرول میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج میں 22 ہزار مریض گئے تاہم ان میں سے صرف 7 سو سے زائد اس وائرس سے متاثہ ہیں جبکہ پورے ملک میں اب تک 2569 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ان میں سے 8 سو مثبت ثابت ہوئے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ اس مرض سے بچاؤ اور اس کے بارے آگاہی کے لئے پمز اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور اس وقت یہاں پر 26 مریض زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مقامی حکومتوں کو 2 ہفتے کا ٹائم فریم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں سے گند کی صفائی اور مچھروں کی افزائش کو روکنے کیلئے مناسب اقدامات کریں ۔ اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے نمائندے خلیف بلے نے کہا کہ اس وقت 102 ممالک میں اس مرض سے متاثرہ افراد موجود ہیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھ کر ہم اس مرض کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :