وزارت صحت کی ملی بھگت سے ادویات کی قیمتوں میں خاموشی سے اضافہ کا سلسلہ جاری، وزیر صحت کی کھلی چھٹی

منگل 8 ستمبر 2009 13:17

کوٹ ادو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر ۔2009ء)وزارت صحت کی ملی بھگت سے ادویات کی قیمتوں میں خاموشی سے اضافہ کا سلسلہ جاری، وزیر صحت کی کھلی چھٹی، گزشتہ16ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ،دوائیاں عوام کی پہنچ سے دور ،ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ادویات ساز کمپنیاں ادویات کی قیمتوں میں غیر اعلانیہ اضافہ کررہی ہیں جو کہ ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے تفصیل کے مطابق وزارت صحت کی ملی بھگت سے ادویات ساز کمپنیوں میں ادویات کی قیمتوں میں خاموشی سے اضافہ کاسلسلہ شروع کررکھا ہے وزیر صحت میر اعجاز جاکھرانی کی طرف سے دی جانے والی کھلی چھٹی کے باعث ادویات سازکمپنیوں نے گزشتہ سولہ ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرکے ادویات عوام کی پہنچ سے دور کردی ہیں حکومت نے بجٹ کے موقع پر ادویات کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے خام مال پر ڈیوٹی میں کمی کااعلان بھی کیاتھا مگر ادویات کی قیمتیں کم ہونے کی بجائے مرحلہ وار خاموشی سے قیمتیں بڑھانے کاسلسلہ جاری ہے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ادویات سازکمپنیاں غیر اعلانیہ طورپر خاموشی سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہیں جبکہ اس سے پہلے باقاعدہ اضافہ کا اعلان پرائس لسٹ کے ذریعے کیا جاتاتھا جوکہ مارکیٹ میں عام دستیاب تھی لیکن اب ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کاپتہ خریداری بلوں کے ذریعے دوا فروشوں کو چلتا ہے وزارت صحت کی طرف سے دی جانے والی چھوٹ ڈرگ ایکٹ کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے ادویات سازکمپنیاں خاموشی سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرسکتیں جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا ہے ان میں گرائپ واٹر 22 روپے سے 30 روپے، موٹی وال گولی کاڈبہ 160 روپے سے 210 ،یورال شربت16روپے سے 27 روپے،شوگر کی گولی کی ڈبی 100 روپے سے 120 روپے ،ڈکلوران گولی کاڈبہ 80 روپے سے 87 روپے،بروفن شربت 22 روپے سے 28 روپے،روماٹن گولی 2.50روپے سے 3.50روپے اوردیگر ادویات کے نرخ بھی چوری چھپے بڑھادیے ہیں گزشتہ 16ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں مرحلہ وار 150فیصدتک اضافہ کیا گیا ہے اوریہ سلسلہ جاری ہے ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے لاکھوں ادویات استعمال کرنے والے مریض پریشان ہیں جبکہ وزارت صحت نے اس سلسلے میں خاموشی اختیار کررکھی ہے وزیر صحت میر اعجاز جاکھرانی سرے سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے انکاری ہیں�

(جاری ہے)