الطاف حسین کی مہدی حسن کی صحتیابی کیلئے دعا

منگل 8 ستمبر 2009 17:15

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر ۔2009ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ مہدی حسن فن گائیگی میں پاکستان کیلئے سرمایہ ہیں ، حق پرست عوام ، مائیں ، بہنیں ، بزرگ اور کارکنان مہدی حسن کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ۔