شوگر ملز ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

بدھ 9 ستمبر 2009 13:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 ستمبر ۔2009ء) شوگر مل مالکان ایسو سی ایشن نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اپیل میں لاہور ہائی کورٹ اور وفاقی حکومت کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون اور انصاف کے منافی ہے کیونکہ عدالتوں کو کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں کے تعین کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ ہائی کورٹ نے چینی کی قیمت چالیس روپے فی کلو مقرر کرتے ہوئے زمینی حقائق کو مد نظر نہیں رکھا۔ چینی کی تیاری پر آنے والی موجودہ لاگت کے مطابق چینی کی چالیس روپے فی کلو فروخت ممکن نہیں ہے۔ عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :