پشاور‘ ڈینگی فیور کے 6مشتبہ مریض ہسپتال داخل

جمعہ 3 نومبر 2006 15:00

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03نومبر2006 ) پشاور میں ڈینگی فیور کے شبہے میں چھ افراد کو ہسپتال داخل کرایا گیا ہے چار افراد کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور دو کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

(جاری ہے)

مریضوں میں ضیاء الرحمن کا تعلق صوابی سے ‘ ولی خان‘ شبیر اور یاسمین کا پشاور سے‘ اقبال کا ہری پور اور جمیل کا تعلق نوشہرہ سے ہے۔ متاثرہ افراد کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے اسلام آباد بھجوا دیئے گئے ہیں جن کی رپورٹ آئندہ چار روز میں آئے گی۔

متعلقہ عنوان :