ڈینگی فیو ر ،اینٹی با یو ٹکس سے زیا دہ نقصان ہو سکتا ہے ۔عالمی ادارہ صحت

جمعہ 3 نومبر 2006 15:16

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03نومبر2006 ) عالمی ادارہ صحت کی جا نب سے فر ا ہم کی گئی گا ئیڈ لا ئنز میں ڈاکٹرو ں سے کہاگیا ہے کہ ڈینگی فیو ر پر قابو پانے میں اینٹی با ئیو ٹکس کا کو ئی کردار نہیں ہے بلکہ ان کے استعمال سے اورزیا دہ نقصان ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں ڈبلیوایچ اوکے آپر یشن آفیسر عبد الواحدنے صحافیوں کو بتا یا کہ ڈینگی وائر س پھیلا نے والے مچھروں کی افزائش روکنے کیلئے کمیو نٹی کو اپنا کر دار اداکر نا ہو گا ۔

انہو ں نے کہاکہ یہ وبائی مر ض ہے۔مریضو ں کو اسپر ین ،بر و فین ،اسٹیر ائڈز اور اینٹی با ئیو ٹکس نہ دی جا ئیں کیو نکہ اس بیما ری میں ان کا کو ئی کردار نہیں ہے۔عبد ا لواحد نے بتا یا کہ عالمی ادارہ صحت نے ڈینگی فیو ر سے متعلق تیس صفحات پر مشتمل گا ئیڈ لا ئنز جا ری کر دی ہیں ۔ڈاکٹرز ان گا ئیڈ لائنز پر عمل کر یں تاکہ اس دبا ؤ پر قابو پایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :