رواں سال منظر عام پر آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 51 تک پہنچ گئی  اضافے کے خدشہ ہے وزارت صحت

جمعرات 10 ستمبر 2009 21:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2009ء) رواں سال ملک میں منظر عام پر آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 51 تک پہنچ گئی ہے جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق اس سال سرحد اور فاٹا میں اٹھائیس،بلوچستان میں پانچ ،سندھ میں دس اور پنجاب میں پولیو کے آٹھ کیسز رپورٹ ہو ئے۔ذرائع کے مطابق سوات میں اب تک سات کیسز سامنے آئے ہیں جو رواں سال کسی بھی شہر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔۔وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق سوات میں خصوصی انسداد پولیو ویکسینشن مہم مکمل ہوگئی ہے جس میں دو لاکھ سولہ ہزار بچوں کو ویکسین دی گئی جبکہ ہدف تین لاکھ بچے تھے۔

متعلقہ عنوان :