شوگر لابی میں حکومت اور اپوزیشن کے لوگ شامل ہیں، شوکت ترین

جمعہ 11 ستمبر 2009 10:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔11ستمبر 2009 ء) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ شوگر لابی میں حکومت اور اپوزیشن کے لوگ شامل ہیں۔ اے آروائی نیوز کے پروگرام لیٹ ایڈیشن میں خصوصی گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہاکہ ای سی سی کے حکم پر صوبائی حکومتوں نے شوگر ملز سیل کیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا سستی چینی کیلئے حکومت نے شوگر ملز کے مقابلے میں یوٹیلٹی اسٹورز کو متحرک کیا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ پر اگلے مہینے کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ اٹھارہ سال بعد ایک بہتر این ایف سی ایوارڈ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت صوبہ سرحد کے ہائیڈرل پاور کے ایشو کو طے کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :