پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے شوگر ملز کو 31 اکتوبر تک 12 لاکھ ٹن چینی 45 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرنے کی ہدایت کر دی

جمعہ 11 ستمبر 2009 17:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 ستمبر ۔2009ء) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے شوگر ملزمالکان کو31اکتوبر2009تک 12 لاکھ ٹن چینی45روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے ملک بھر میں چینی کی یکساں قیمتوں کے نفاذ کے لئے کمیٹی کے قیام کے اعلان کے بعد پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے شوگر ملز کو ہدایت کی ہے کہ وہ 12 لاکھ ٹن چینی31 اکتوبر2009سے قبل فروخت کریں اور اسٹیٹ بینک کی ہدایت کے مطابق مقررہ وقت تک بینکوں کے قرضے ادا کر دیں۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز کے پاس12 لاکھ ٹن چینی کے ذخائر ہیں جو شوگر ملز45 روپے فی کلوگرام کے ریٹ پر فروخت کریں گی۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے 36روپے فی کلوایکس مل قیمت مقرر کئے جانے کے بعد شوگر ملز نے چینی کی فراہمی معطل کر دی تھی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ شوگر ملز مالکان نے بینکوں کے 20 ارب روپے کے قرضے31 اکتوبر2009 تک ادا کرنے ہیں تاکہ وہ نومبر سے شروع ہونے والے نئے کرشنگ سیزن میں نئے قرضے حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :