گلوکار ابرار الحق کو دل کا دورہ

ہفتہ 12 ستمبر 2009 13:21

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12ستمبر 2009 ء) گلوکار ابرار الحق کو دل کا دورہ، انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق گلوکار ابرار الحق کو گانے کی ریکارڈ نگ کے دوران اچانک سینے میں تکلیف اٹھنے کے باعث عارضہ قلب کے اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد کہا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :