مسابقتی کمیشن نے شوگر ملز کیخلاف تحقیقاتی عمل شروع کر دیا

ہفتہ 12 ستمبر 2009 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر۔2009ء) مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے شوگر ملز کے خلاف گٹھ جوڑ کے حوالے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے۔مسابقتی کمیشن کے ذرائع کے مطابق کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان ان تحقیقات کے ذریعے معلوم کرے گا کس طرح شوگر مل مالکان چینی کی قیمتوں کاتعین کرتے ہیں اوران کی بتائی گئی چینی کی لاگت کس حد تک درست ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کمیشن اس بات کابھی جائزہ لے گا کہ چینی کے ذخیرے اور پیداورا کے اعداد و شمار کس طرح حاصل کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ اور پنجاب کے مختلف حصوں میں چینی کے ذخائر کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔