بھارت، ساڑھے تین فٹ اونچا طبلہ

منگل 15 ستمبر 2009 17:06

ورانسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔15ستمبر۔2009ء) بھارت میں ایک شخص نے ساڑھے تین فٹ اونچا طبلہ تیار کر کےلوگوں کو حیران کر دیا ریاست اتر پردیش کے شہر ورانسی کے رہنے والے گنیش شنکھر کا دعوی ہے کہ یہ دنیا کا سب سے اونچا طبلہ ہے۔جو کلاسیکی موسیقی میں استعمال ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

گنیش شنکھر کا کہنا ہے کہ وہ بہت عرصےسے دنیا کا سب سے اونچا طبلہ بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے تھے۔اس طبلے کی تیاری میں انہوں نے ماہرین کی مدد حاصل کی ہے ۔ گنیش کا تعلق موسیقار گھرانے سے ہے۔وہ بھارت میں موسیقی کے پروگراموں میں حصہ لینے کے علاوہ یورپین میوزیکل فیسٹول میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :