سپریم کورٹ نے چینی کے نرخوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت اور شوگر ملز مالکان کو نوٹس جاری کردیئے

منگل 15 ستمبر 2009 18:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔15ستمبر۔2009ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے چینی کے نرخوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت اور شوگر ملز مالکان کو نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

منگل کو سپریم کورٹ نے چینی کے نرخوں کے خلاف دائر درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے وزارت صنعت و پیداوار ،خواک و زراعت ، تجارت کے سیکرٹریزسمیت ، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور چیئر مین ٹریڈنگ کاپوریشن آف پاکستان کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔ سپریم کورٹ میں چینی کے نرخ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت بدھ کو ہوگی

متعلقہ عنوان :