شوگر ملز ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل کریں،سپریم کورٹ

بدھ 16 ستمبر 2009 12:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔16ستمبر 2009 ء) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ شوگر ملز مالکان چینی کی قیمت چھتیس روپے فی کلو گرام مقرر کرنے کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلے برقرار رہے گا۔سپریم کورٹ نے دو سال میں چینی کی پیداوار اور نرخوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی جس میں شوگر ملز مالکان کی جانب سے درخواست گزاروں کا موقف تھاکہ چینی کی قیمت چالیس روپے مقرر کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے ۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک شوگر ملز مالکان کو دیئے گئے قرضوں کی تفصیل پیش کرے جبکہ چیئرمین نیب سے کہا کہ دو سال پہلے چینی بحران کی وجوہات ، فیصلے اور تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے جس کے بعد شوگر ڈیلرز اور ملز مالکان کی درخواستوں کی سماعت چوبیس ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :