حکمران طبقہ ناکام ہو گیا،موجودہ نظام کی جگہ اسلامی نظام رائج کرنا ناگزیر ہو گیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

جمعہ 18 ستمبر 2009 14:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2009ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ ناکام ہوگیا ہے اور موجودہ نظام ختم کرکے اسلامی فلاحی نظام رائج کرنا ناگزیر ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان لاہور میں ستائیس رمضان لمبارک کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ شہبازشریف نے کہا کہ رمضان بازاروں میں لمبی لائنوں پر تنقید کرنے والے خود اربوں روپے کے قرضے معاف کروا کر ملک کو تاریکی میں دھکیلنے پر عوام کو جواب دہ ہیں ۔وزیر اعلی نے کہا کہ پسماندہ اور غریب عوام کو تعلیم، صحت اور انصاف کی فراہمی یقینی نہ بنائی گی تو خونی انقلاب برپا ہو سکتا ہے ۔