سرحد حکومت نے صوبے میں موجود شوگر ملز مالکان سے چینی کے بارے میں تفصیلاتی رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 18 ستمبر 2009 18:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2009ء)صوبائی حکومت نے چینی بحران کے پیش نظر صوبے میں موجود شوگر ملز مالکان سے چینی کے بارے میں تفصیلاتی رپورٹ طلب کی ہیں کہ انہوں نے ابتک کتنی چینی سپلائی کی ہے جبکہ چینی بحران پر قابو پانے کے لئے اوپن مارکیٹ کے چینی خریدنے کی اجازت کے لئے محکمہ قانون اور خوراک سے رائے طلب کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس وقت صوبے میں سات شوگر ملز ہیں جن میں ڈسٹرکٹ پشاور کی حدودمیں خزانہ شوگر ملز سے چینی کی سپلائی ہوتی ہے ۔

محکمہ خوراک کی جانب سے ساتوں شوگر ملز انتظامیہ سے اب تک سپلائی کئے جانے والے چینی کی رپورٹ محکمہ خوراک میں جمع کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ چینی بحران کے بارے میں وجوہات معلوم ہوسکے ۔ سرحد کے تاجروں نے چینی بحران پر قابو پانے کے لئے پنجاب اور سندھ سے اوپن مارکیٹ میں چینی خریدنے کے لئے اجازت طلب کی تھی جس پر صوبائی حکومت نے انہیں اجازت دینے کے حوالے سے محکمہ خوراک اور خزانہ سے رپورٹ طلب کی ہیں ۔