کراچی:ڈالٹرز کی غفلت ،مریض کی جان لے لی

ہفتہ 19 ستمبر 2009 12:37

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔19ستمبر 2009 ء) ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے مریضوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں پیشہ وارانہ کوتاہی نے ایک اور مریض کی جان لے لی۔ روبینہ کراچی کے جناح اسپتال میں کئی سال سے نرس کے فرائض انجام دے رہی تھی۔ روبینہ کو گزشتہ شب جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں داخل کیا گیا۔ سینئر ڈاکٹرز کی عدم موجودگی میں روبینہ کا آپریشن دو جونیئر ڈاکٹرز نے کیا۔

(جاری ہے)

روبینہ کو وارڈ شفٹ کیا گیا لیکن اس کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور روبینہ اپنے ہی اسپتال میں دم توڑ گئی۔روبینہ کی ساتھی نرسوں نے انتظامیہ کیخلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے اسپتال کے اطراف کی سڑکیں بلاک کردیں۔رابطہ کرنے پر انتظامیہ کا روایتی رویہ سامنے آیا اور بتایا گیا کہ روبینہ کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ڈاکٹرز کی لاپرواہی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی دو نرسیں اسپتال میں ڈاکٹرز کی کوتائی کے باعث جان کی بازی ہار چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :