سپریم کورٹ میں چینی بحران کیس، شوگر ملز مالکان میں سیاستدان شامل ہیں، نیب کی رپورٹ

جمعرات 24 ستمبر 2009 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 ستمبر ۔2009ء) سپریم کورٹ میں چینی بحران کیس کے حوالے سے نیب نے رپورٹ پیش کردی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ شوگر ملز مالکان میں بڑے بڑے سیاستدان شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ملز مالکان نے کاروباری اصولوں کی خلاف ورزی کرتےہوئے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ شوگرملز مالکان میں شریف برادران،ہمایوں اختر ، میاں اظہر ، جہانگیر ترین ،آصف علی زرداری ، نصراللہ دریشک اور چوہدری شجاعت شامل ہیں.۔

نیب کے مطابق یہ رپورٹ دوہزارچھ میں تیارکی گئی تھی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب نے ابتدائی انکوائری کا آغاز کیا تھا اورتحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ہی سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی سربراہی میں بینچ نے اس معاملے کا ازخود نوٹس لیکر کیس نمٹا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :