چینی کا بحران ٹی سی پی کی وجہ سے پیدا ہوا، پنجاب حکومت، 2006ء میں چینی بحران پیدا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی، جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ہی کیس نمٹا دیا، ذمے دار سیاستدان شوگر ملز مالکان ہیں، نیب کی انکوائری رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ۔ اپ ڈیٹ
جمعرات 24 ستمبر 2009 15:40
(جاری ہے)
نیب نے چینی کے بحران پر انکوائر ی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی بحران کے ذمے دار شوگر ملز مالکان تھے، جو سیاستدان بھی ہیں۔
سیاستدانوں میں آصف زرداری، شریف برادران، جہانگیر ترین، چوہدری شجاعت، نصر اللہ دریشک، ہمایوں اختر، انور چیمہ، میاں اظہر، الطاف سلیم اور ہارون اختر شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملز مالکان میں بڑے بڑے سیاستدان شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ملز مالکان نے کاروباری اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ۔ نیب کے مطابق یہ رپورٹ دوہزارچھ میں تیارکی گئی تھی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب نے ابتدائی انکوائری کا آغاز کیا تھا اورتحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ہی سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی سربراہی میں بینچ نے اس معاملے کا ازخود نوٹس لیکر کیس نمٹا دیا تھا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ چینی چالیس روپے فی کلو فروخت کرنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف اپیلوں کی سماعت شروع کی یہ اپیلیں شوگر مل ایسوسی ایشن کے علاوہ وفاق اور چاروں صوبوں کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے ابتدائی سماعت پر گورنر اسٹیٹ بینک سے رپورٹ طلب کی تھی کہ شوگر ملز مالکان نے کتنے قرضے لئے اور کتنی رقم واپس ادا کی جبکہ چیئرمین نیب کو دو سال قبل ہونے والے چینی اسکینڈل کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے مسابقتی کمیشن پاکستان کے چیئرمین کو بھی نوٹس جاری کیا تھا۔ درخواستوں میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.