رائے ونڈ تبلیغی اجتماع ‘محکمہ صحت نے 8بستر کا ہسپتال اور 6 ڈسپنسریاں قائم کرنے کا اعلان کر دیا ،10 لاکھ سے زائد شرکاء کے علاج کیلئے 69ڈاکٹر زاور192افراد پر مشتمل پیرامیڈیکل سٹاف 24گھنٹے ڈیوٹی دیگا ۔ڈاکٹرخضرحیات

ہفتہ 4 نومبر 2006 15:41

رائے ونڈ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04نومبر2006 ) محکمہ صحت نے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے موقع پر8بستر کا ہسپتال اور 6 ڈسپنسریاں قائم کرنے کا اعلان کر دیا ۔10 لاکھ سے زائد شرکاء کے علاج معالجے کیلئے 69ڈاکٹر زاور192افراد پر مشتمل پیرامیڈیکل سٹاف 24گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دیگا ۔

(جاری ہے)

اجتماع ہیلتھ کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر خضر حیات خان نے این این آئی کو بتایا کہ ضلعی ناظم لاہور میاں عامرمحمود کی ہدایت پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر انعام الحق ‘ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر جعفر سلیم او رڈ ی او ہیڈ کوارٹرڈاکٹر محمد اسحاق نے اس باراجتماع کے شرکاء کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات بہم پہنچانے کیلئے اجتماع گاہ میں 6 عارضی فری ڈسپنسریاں اور 8بیڈ پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم کیاجارہا ہے جن میں ہرقسم کے طبی اوزار آلات مقامی مراکز صحت مانگا منڈی ‘چوہنگ ‘مراکہ ‘ سلطان کے‘،رنگیل پور‘،سرایح‘ کاناکاچھا اور ستزادہ سے منگواکر انہیں جدید ہسپتالوں کی شکل دے دی گئی ہے ۔

ڈاکٹر خضر حیات نے مزید بتایا کہ مریض کی سہولت کیلئے 14عدد ایمبولینس اور نیشنل ہیلتھ پروگرام کی 12گاڑیاں کر دی گئی ہیں ۔سول ہسپتال راؤے ونڈ کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے اسے ایمرجنسی پوائنٹ بنادیا گیاہے جہاں 24گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے گا ۔

متعلقہ عنوان :