زرداری کی ملک میں کوئی شوگر مل نہیں، ترجمان زرداری فرح نازاصفہانی

جمعہ 25 ستمبر 2009 19:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2009ء)پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین کی ترجمان فرح ناز اصفہانی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی ملک میں کوئی شوگر مل نہیں اور یہ تاثر درست نہیں کہ وہ ووہزار چھ میں پیدا ہونیوالے چینی کے بحران کے ذمہ دار ہیں۔

(جاری ہے)

ووہزار چھ میں چینی کے بحران کے بارے میں قومی احتساب بیورو کی رپورٹ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کو جواب دیتے ہوئے فرح ناز اصفہانی نے کہا کہ میاں نواز شریف اور جنرل مشرف کا برسوں کا احتساب آصف علی زرداری کا کسی مل سے کوئی تعلق ثابت نہیں کر سکا۔ حقیقت یہ ہے کہ نیب کی رپورٹ کی رپورٹ اخباری تراشوں پر مبنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ووہزار چھ میں آصف علی زرداری پر مقدمات چلائے جا رہے تھے اور ان کے تمام اثاثے منجمد تھے ۔