صدر،نواز شریف ،ہمایوں اختر شوگر ملزمالکان نہیں، نیب

ہفتہ 26 ستمبر 2009 13:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔26ستمبر 2009 ء) چینی کے بحران کے حوالے سے نیب نے سپریم کورٹ میں تحریری طور پر وضاحتی بیان پیش کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری ، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اور ہمایوں اختر ملز مالکان میں شامل نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر جنرل عبدالرشید قریشی کے ذریعے عدالت میں پیش کردہ تحریری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلے جمع کرائی گئی رپورٹ تین سال پرانی ہے جو مکمل نہیں تھی۔بیان میں عدالت کے روبرو کہا گیا یہ ابتدائی رپورٹ تین سال پہلے دوہزار چھ میں اخبارات اور عمومی ذرائع سے تیار کی گئی جبکہ اس کے لئے کو ئی تحقیقات نہیں کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :