ہری پور، ڈینگی وائر س سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی

اتوار 27 ستمبر 2009 14:30

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 ستمبر ۔2009ء) ہری پور کے مختلف علاقوں میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہیے اور اب تک سات افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ جبکہ درجنوں افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی قابل ذکر اقدامات نہیں کئے گئے۔

(جاری ہے)

ضلع ہری پورکے مختلف علاقوں خان پور، پنڈگجراں ، کھوئی ناڑا، رانی واہ اور قریبی علاقوں میں ایک ہفتے کے دوران ڈینگی وائرس سے سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جبکہ درجنوں افراد کو ڈینگی وائرس کے شبہ میں اسپتالوں میں داخل کردیاگیا ہے ۔ دوسری جانب مسلم لیگ نواز کے ممبرقومی اسمبلی سردار محمد مشتاق نے محکمہ صحت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی ٹیمیں بھیجی جائیں۔

متعلقہ عنوان :