سوائن فلو کے مریض روبہ صحت ہو رہے ہیں، ڈاکٹر جہانزیب

پیر 28 ستمبر 2009 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 ستمبر ۔2009ء) پاکستان انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں گزشتہ روز سوائن فلو کے شبہ میں لائے گئے مریض کی ابتدائی رپورٹ منفی آئی ہے اور اس میں سوائن فلو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

پمزکی متعدی امراض سے نمٹنے کیلئے مینجمنٹ کمیٹی کے میڈیا کو آرڈنیٹر ڈاکٹر جہانزیب اورکزئی کے مطابق پہلے سے پمز میں زیر علاج سوائن فلو کے دو مریض عبدالقادر اور عمران بھی صحتیاب ہورہے ہیں۔