صدر پاکستان کی ڈینگو وائرس پر قابو پانے کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت

ہفتہ 4 نومبر 2006 20:55

کراچی (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر۔2006ء) صدر پاکستان نے سندھ میں ڈینگو وائرس پر قابو پانے کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہفتے کو کراچی کے دورے کے موقع پر صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں ڈینگو وائرس پر قابو پانے کے لئے فوری اور موٴثر اقدامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

صدر نے سندھ خصوصاً کراچی میں ڈینگو وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت نے ڈینگو وائرس کے متعلق مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کردی ہے۔ اب سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ ڈینگو وائرس کو روکنے کے لئے اسپرے اور صفائی کے انتظامات کو بہتر بنائے۔ صدر نے کہا ڈینگو سے متاثرہ مریضوں کو ہرممکن علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔

اس موقع پر صدر کو بتایا گیا کہ حکومت سندھ کراچی میں ڈینگو وائرس کنٹرول کے لئے اسپرے کے ساتھ ساتھ دیگر اقدامات کر رہی ہیں جس کے باعث آئندہ چند دنوں میں ڈینگووائرس کے مریضوں میں کمی کا امکان ہے جبکہ اب بڑی تعداد میں مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :