کراچی سٹی گورنمنٹ: ڈینگی وائرس کی وجہ سے جاری اسپرے مہم کو مستقل مہم کے طور پر جاری رکھنے کافیصلہ

ہفتہ 4 نومبر 2006 22:30

کراچی (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر۔2006ء) ناظم کراچی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس کی وجہ سے جاری اسپرے مہم کو مستقل مہم کے طور پرجاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور اس کےساتھ ساتھ صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے انتظامات کیے جائیں گے ۔ یہ مہم مچھروں‌کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں‌نے ٹائون ناظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں‌اٹھارہ ٹائونز کے ناظمین کے علاوہ ڈی سی او کراچی فضل الرحمن نے بھی شرکت کی۔ سٹی ناظم کاکہناتھاکہ اسپرے مہم اب مستقل بنیادوں‌پر شروع ہوچکی ہے ۔انہوں‌نے ٹائون ناظمین سے کہا کہ اسپرے کے ساتھ ساتھ صفائی مہم میں‌بھی متحرک کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :