سپریم کورٹ : شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کی درخواست مسترد

جمعرات 1 اکتوبر 2009 16:33

اسلام آباداُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2009ء سپریم کورٹ نے شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کی لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے ایسوسی ایشن پر جرمانہ عائد کردیا ہے ۔درخواست گزار رانا ایوب اور نوید احمد نے لاہور ہائیکورٹ کافیصلہ غیر موثر کرنے کے لیے عدالت عالیہ میں اپیل دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران چیف جسٹس، جسٹس افتخار محمد چوہدری نے درخواست گذاروں سے استفسار کیا کہ چینی کیوں اور کتنی مقدار میں ذخیرہ کی گئی۔درخواست گزار رانا ایوب اور نوید احمد پینتالیس روپے کلو چینی خریدنے کا ثبوت پیش نہ کرسکے ۔جس پر عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں مسترد کرتے ہوئے شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن پر جرمانہ عائد کردیا۔

متعلقہ عنوان :