اٹک،براہان انٹرچینج پر مسافر وین ڈرائیورکونیند آنے سے الٹ گئی،15افرا دجاں بحق،10زخمی، چھ افراد حسن ابدال کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے،موٹروے پولیس۔تفصیلی خبر

جمعرات 1 اکتوبر 2009 16:34

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2009ء) اٹک میں مسافر ویگن الٹنے سے تین بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق اور دس افراد زخمی ہوگئے موٹروے پولیس کے مطابق مسافروں کی ایک ویگن راولپنڈی سے پشاور جا رہی تھی کہ برھان انٹرچینج کے قریب ویگن کا ڈرائیور نیند آ گئی جس پر تیز رفتار گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور ویگن اْلٹ گئی جس کے نتیجے میں نو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ چھ افراد حسن ابدال کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

موٹر وے پولیس کے مطابق اس حادثے میں ویگن مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور زحمی اور ہلاک ہونے والوں کو گاڑی کو کاٹ کر نکالا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا ہے لیکن وہاں پر نہ توکوئی ڈاکٹر موجود تھا اور نہ ہی ہسپتال کا دوسرا عملہ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جس وقت مریضوں کو ہسپتال لے جایا گیا تو اْس وقت ایک نرس موجود تھی جس نے زخمیوں کو طبی امداد دی۔پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ جب سے اسلام آباد سے پشاور موٹر وے ٹریفک کے لیے کھولا گیا ہے اْس کے بعد سے اب تک یہ ٹریفک کا سب سے بڑا حادثہ ہے۔

متعلقہ عنوان :