چین سے منگوائی جانے والی ادویات منظور شدہ نہیں،رکن قومی اسمبلی

جمعرات 1 اکتوبر 2009 16:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2009ء) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ندیم احسان کا کہنا ہے کہ چین سے منگوائی جانے والی ادویات منظور شدہ نہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ چار ہزار ادویات کی رجسٹریشن بارہ لاکھ افراد کو بے روزگار کرنے کی سازش ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ادویات منگوانے سے ساڑھے پانچ ہزار دوا ساز ادارے بند ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :