محکمہ صحت عارفوالہ کے میڈیکل سٹور پر چھاپے کے خلاف عارفوالا قبولہ میں میڈیکل سٹور مالکان کی شٹر ڈاؤن ہڑتال

جمعہ 2 اکتوبر 2009 13:07

قبولہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02اکتوبر 2009 ء) محکمہ صحت عارفوالہ کے میڈیکل سٹور پر چھاپے کے خلاف عارفوالا قبولہ میں میڈیکل سٹور مالکان نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی-تمام میڈیکل سٹور بند مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا-تفصیل کے مطابق ڈی ڈی او ہیلتھ عارفوالہ ڈاکٹر عبدالستار شیخ نے ڈرگ انسپکٹر اور پولیس کے بغیر مرے چوک میں ذوالفقار میڈیکل سٹور پر چھاپے کے خلاف قبولہ اور عارفوالہ کے تمام میڈیکل سٹور مالکان نے مکمل ہڑتال کر دی- میڈیکل ایسوسی ایشن عارفوالہ کے مطابق چھاپہ غیر قانونی طریقہ سے مارا گیا اور ہمارے ملازمین کو حبس بے جا میں رکھا گیا جب تک مقدمات خارج نہیں کئے جائیں گے ہڑتال جاری رہے گی ہڑتال ضلع کی سطح پر کی جائے گی میڈیکل سٹور بند ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوام ادویات کے حصول کیلئے دوسرے شہروں کا رخ کر رہے ہیں-