شوگر مافیا حکومت پر حاوی ہے،چوہدری شجاعت

پیر 5 اکتوبر 2009 15:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2009ء)پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ شوگر مافیا حکومت پر حاوی ہے ، مشرف کے خلاف مقدمہ چلانے والے حکمراں اب کیوں خاموش ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری شجاعت حسین نے پیر سجاد جان سرہندی کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران صرف عوام کو جھوٹی تسلیاں جبکہ انہیں بے وقوف بناتے آرہے ہیں جبکہ اس وقت ملک کو کئی بحران کا سامنا ہے جن میں پانی کا مسئلہ، چینی کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے ۔

اس موقع پر مسلم لیگ ق کے جنرل سیکریٹری سید مشاہد حسین سید نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی برداشت نہیں کی جائیگی۔ 17ویں ترمیم اسمبلی میں پیش کی گئی تو اس کی حمایت نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ مڈٹرم الیکشن ہمیں قبول نہیں۔