سر ینگر، پانچ منزلہ شہنشاہ ہوٹل آگ کی ہولناک واردات میں خاکستر، کروڑوں کا نقصان

بدھ 7 اکتوبر 2009 12:47

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اکتوبر ۔2009ء) سر ینگر شہنشاہ ہو ٹل میں گزشتہ روز بلیوارڈ پر آگ کی ایک بھیانک اور ہولناک واردات میں 5منزلہ معروف ہوٹل شہنشاہ خاکستر ہوگیا ۔ جسکے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کا ساز و سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ۔منگل کی شام ہوٹل کے ایک کمرے سے اچانک نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پورے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

فائر اینڈ ایمر جنسی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آگ اس قدر ہولناک تھی کہ انہیں شہر کے10اسٹیشنوں کو بلانا پڑا جبکہ ہیڈ کوارٹر سے 17فائر ٹینڈر آگ بجھانے کیلئے بھیجے گئے ۔آگ کے شعلے دور دور سے نظر آرہے تھے اور رات دیر گئے تک فائر سروس کا عملہ آگ کو قابو پانے میں مشغول تھا ۔آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے جبکہ نقصان کا تخمینہ کروڑوں روپے لگایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :