ڈینگی فیور سے متاثرہ بچے سمیت چار افراد پمز میں داخل

جمعرات 8 اکتوبر 2009 18:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اکتوبر ۔2009ء) ڈینگی فیور سے متاثرہ بچے سمیت چار افراد کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

پمز حکام کیمطابق ایبٹ آباد کے پچاس سالہ آستان خان، ہری پور کے بائیس سالہ رضوان ، گولڑہ کے سترہ سالہ سفیر اور اسلام آباد کے پانچ سالہ ارسلان کو ڈینگی سے متاثرہ ہونے پر اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریضوں کو ضروری طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اور انکی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :