کراچی ، ہیمرجک فیور کے مزید 87 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل

اتوار 5 نومبر 2006 20:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5نومبر۔2006ء) کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرل ہیمرجک فیور کے 87 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالماجد کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف اسپتالوں سے 80 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر فارغ کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالماجد نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں کراچی کے 14 نجی اور سرکاری اسپتالوں میں وائرل ہیمرجک فیور سے متاثرہ 87 نئے مریضو کو داخل کیاگیا جس کے بعد ان اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد282ہوگئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ اس بخار سے اب تک کراچی میں 2ہزار 6 سو 72افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بتای اکہ اب تک کراچی میں 895مریضوں کو ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس بخار سے اب تک کراچی میں 29 ‘ حیدرآباد میں دو اور عمر کوٹ میں ایک مریض جاں بحق ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :