ڈونر ایجنسیاں پشاور کے ہسپتالوں کو جدید ترین طبی سہولتوں کی فراہمی میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں،سپیکر سرحداسمبلی

جمعہ 9 اکتوبر 2009 17:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اکتوبر ۔2009ء) سرحد اسمبلی کے سپیکر کرامت اللہ خان نے مختلف ڈونر ایجنسیوں پر زور دیا ہے کہ وہ پشاور کے ہسپتالوں کو جدید ترین طبی سہولتوں کی فراہمی میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں وہ جمعہ کے روز سرحد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جرمن ہیلتھ کنسلٹنٹ ڈاکٹر ولیم سے گفتگو کر رہے تھے ڈپٹی ٹیم لیڈر ڈاکٹر عبدالحسیب اور ڈاکٹر شیراز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

سپیکر سرحد اسمبلی نے کہا کہ فرنٹ لائن سٹیٹ ہونے کے باعث پشاور میں اکثر و بیشتر ہنگامی نوعیت کے واعقات رونما ہوتے رہتے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمامتر وافر سہولتوں کی موجودگی کے باوجود بھی طبی سہولتوں کا فقدان ہوجاتا ہے۔سپیکر کرامت اللہ خان نے کہا کہ پشاور میں آئے دن کے بم دھماکوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے باعث ان ڈونر ایجنسیوں پر ذمہ داریوں میں بھی مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کی سڑکوں کی طرح پشاور شہر میں واقع بالخصوص لیڈی ریڈنگ ہسپتال بھی اوور لوڈ ہوچکا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ولیم نے سپیکر سرحد اسمبلی کو اپنی تنظیم کی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :