ذہنی صحت کی آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائے گا

جمعہ 9 اکتوبر 2009 20:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اکتوبر ۔2009ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذہنی صحت کی آگاہی کا عالمی دن کل منایا جا رہا ہے جس کے منائے جانے کا مقصد عوام میں ذہنی صحت کی ضرورت و اہمیت بارے شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں مختلف مقامات پر تقاریب اور سیمینارز منعقد ہوں گے جن میں ماہرین نفسیات ذہنی صحت کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر مختلف پروگرامز نشر کئے جائیں گے جبکہ اخبارات ذ ہنی صحت کے بارے میں ماہرین نفسیات کی آراء، مضامین اور دیگر تشہیری مواد شائع کریں گے۔ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نفسیات کاکہنا ہے کہ ذہنی امراض سے بچاؤں کیلئے عوام کو سادہ طرز زندگی، غصہ سے پرہیز، قناعت پسندی، باقاعدگی سے عبادات اور ورزش جیسی صحت مندانہ عادات اپنانی چاہیں۔