بھارت میں کرپشن کی وباء کینسرکی طرح پھیل چکی ہے،بھارتی سپریم کورٹ کے ریمارکس

پیر 6 نومبر 2006 14:12

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر۔2006ء) بھارتی سپریم کورٹ نے کہاہے کہ ملک میں کرپشن میں تشویشناک اضافہ ہوگیا ہے جس نے قوم کی تعمیراتی سرگرمیوں کو بری طرح تباہ کردیا ہے بھارتی سپریم کورٹ کے ڈویژن پہنچ گئے جسٹس ایس بی سنہا اور جسٹس لوہربھنڈاری نے مدھیرپروش حکومت کی اپیل پر ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کرپشن کینسرکی طرح جو بھارت میں پھیل چکی ہے جبکہ حکومتی بیوروکریسی میں پر وباء سرائیت کرگئی ہے عدالت نے کہاکہ جب بیوروکریٹ اورحکومتی ملازم اپنی ملازمت کو خلوصی اور سنجیدگی سے انجام نہیں دیں گے تو ملک میں کرپشن میں اضافہ ہوگا عدالت نے ریمارکس میں تشویش ظاہر کی کہ کرپشن زدہ معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا کیونکہ کرپشن ایک ناسورہے۔

متعلقہ عنوان :