ملک میں پولیو کے خاتمے کی مہم جاری

بدھ 14 اکتوبر 2009 12:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر ۔2009ء) ملک سے پولیو کے خاتمے کی مہم جاری ہے اور وزارت صحت کی چھیاسی ہزار ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر کے تینتیس ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر الطاف بوسن کے مطابق پولیو مہم کا آج آخری دن ہے۔ جن علاقوں میں پولیو ٹیمیں نہ پہنچنے کی شکایت ہوگی وہاں پندرہ اور سولہ اکتوبر کو خصوصی مہم شروع کی جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات،مالاکنڈ اور بونیر میں طویل عرصے کے بعد مکمل طور پر انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے۔ موٹروے پولیس اور نادرا بھی انسداد پولیو مہم میں وزارت صحت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :