سندھ اسمبلی، شوگر ملز پر کنٹرول کا ترمیمی بل منظور

جمعہ 16 اکتوبر 2009 19:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 اکتوبر ۔2009ء) سندھ اسمبلی نے شکر کے کارخانوں پر کنٹرول کا ترمیمی بل دوہزار نو اتفاق رائے سے منظور کرلیا ہے۔ جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں وزیر قانون سندھ ایاز سومرو نے شوگر فیکٹریوں سے متعلق ترمیمی بل متعارف کرایا جس پر متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین خالد احمد اور ہیر اسماعیل سوہو نے بل میں چار مختلف ترامیم ایوان میں پیش کیں جس کو ایوان نے اتفاق رائے سے منظور کرلیا ۔

بل کے مطابق شوگر ملز مالکان گنے کی خریداری کاشتکاروں سے براہ راست کرنے اور ان کو اس کی ادائیگی بروقت کرنے کے پابند ہوں گے ۔ تاخیر کی صورت میں مل مالکان کو آبادگاروں کو مارک اپ دینا ہوگا ، اس بل سے آبادگاروں کو تحفظ حاصل ہوگا جبکہ مڈل مین کا کردار ختم ہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قائد ملت لیاقت علی خان کی اٹھاونویں برسی اور سانحہ کارساز کے شہدا ، لاہور ، پشاور اور کوئٹہ میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

زاہد علی بھرگڑی نے وقفہ سوالات کے دوران اعتراف کیا کہ کچھ ماہی گیر ممنوعہ جال استعمال کررہے ہیں تاہم غیر قانونی جالوں کے خلاف کارروائی کے لیے پانچ ٹیمیں بنائی گئی ہیں اورنگرانی اور آپریشن کیلے بوٹس خرید لی گئی ہیں ،اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے اجلاس پیر کی صبح تک ملتوی کردیا ۔

متعلقہ عنوان :