لندن:کینسر کے مریضوں کیلئے چیئریٹی شو

ہفتہ 17 اکتوبر 2009 10:52

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔17اکتوبر 2009 ء) لندن میں معروف میوزک بینڈ فن لونگ کرمنلزکی جانب سے چھاتی کے کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے چیئریٹی شو کا انعقاد کیا گیا۔ شو میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

لندن کے ہارڈ روک کیفے میں منعقدہ چیئریٹی شو کا مقصد ملک میں زیادہ سے زیادہ لوگوں میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور کینسر کے مریضوں کیلئے فنڈز جمع کرنا تھا۔شو میں نئے اور لوگوں کے من پسند گانوں کو شامل کرکے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ شائقین کا کہنا تھا کہ انہوں نے پرفارم کئے گئے میوزک کو بے حد پسند کیا اور شو کو بہت انجوائے کیاہے۔