ملک بھر میں ڈینگی فیور سے متاثرہ 3230 مریض رجسٹر ہوئے، وزارت صحت

پیر 6 نومبر 2006 18:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر۔2006ء) ملک میں ڈینگی فیوز کے رپورٹ کردہ مریضوں کی تعداد 3230 ہو گئی جبکہ اب تک 1113 مریضوں کو اس بخار کی تشخیص ہو چکی ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 175 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں ڈینگی فیور کے مریضوں کی تعداد 3230 ہو گئی ہے جن میں سے 1113 مریضوں کو مذکورہ بخار کی تشخیص ہو چکی ہے۔

جبکہ پورے ملک میں اس بخار سے اب تک 33 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے 32 سندھ اور ایک سرحد میں ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں بھی ڈینگی فیور کے رپورٹ کردہ مریضوں کی تعداد 500 تک جا پہنچی ہے تاہم اب تک صرف 175 مریضوں کو مذکورہ بخار کی تشخیص ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :