جنوبی وزیرستان، نقل مکانی کرنے والے ایک خاندان کی گاڑی پربمباری،ڈرائیورسمیت 12جبکہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2 افرادجاں بحق،ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث کئی لوگ پھنس گئے،چیکنگ عملے میں اضافے کامطالبہ،ہجرت کرنیوالوں میں دست اورقے کی بیماریوں کاانکشاف

پیر 19 اکتوبر 2009 18:52

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2009ء) جنوبی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے ایک ہی خاندان کی گاڑی پرہندی ژاور کے مقام پربمباری ،ڈرائیور سمیت12 افراد جبکہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 قبائلی جاں بحق ہوگئے،، اکثربچے اورخواتین شامل ،دوسری طرف جنوبی وزیرستان میں ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی اورراستوں کی بندش کی وجہ سے لدھا ،زانگڑہ ،سوڑا روغہ،کرچ خیل اورشاہ ولائی میں پھنس گئے دشوار گزار راستوں سے نقل مکانی کرنے والے سینکڑوں خاندانوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل ،دوسلی ،میر علی میرانشاہ اورشوال کے علاقوں میں پناہ گاہوں کی تلاش کیلئے مارے مارے پھررہے ہیں تحصیل بویہ کے گاؤں سید آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو قبائلی دلاور اور محمداللہ جاں بحق ہوگئے سٹیڈیم چیک پوسٹ پرچیکنگ کیوجہ سے سینکڑوں عمائدین اور سرکاری ملازمین پھنس گئے چیکنگ عملے میں اضافے کامطالبہ ادھر جنوبی وزیرستان سے ہجرت کرنے والے عینی شاہدین نے عوام میں قے اور دستوں کی بیماری پھیلنے کا انکشاف کیا ہے۔