اذان اور عربی خطبہ کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر تھانہ انچارج اورڈی پی او کیخلاف کاروائی کی جائیگی ،پنجاب حکومت

پیر 6 نومبر 2006 21:13

نارنگ منڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر۔2006ء ) پنجاب حکومت نے تمام تھانوں کے انچارج صاحبان کوایک مراسلے کے ذریعے ہدایات جاری کی ہیں کہ اگر ان کے علاقہ میں کسی بھی مسجد میں لاؤڈ سپیکر اذان اور جمعہ کے عربی خطبہ کے علاوہ استعمال ہواتو تھانہ انچارج اورڈی پی او ضلع کے خلاف کاروائی کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

حکومت نے اس امر کا سختی سے نوٹس لیاہے کہ بعض مساجد میں پابندی کے باوجود لاؤڈ سپیکر کا ناجائز استعمال بڑھتا جارہا ہے ۔حکومت نے نئے حکم نامے میں سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام تھانوں کے انچارج علماء کرام کو ارننگ دیں اور ان سے تحریر کروائیں کہ مساجد کے سپیکر صرف اذان اور جمعہ کے عربی خطبہ کے علاوہ استعمال نہ ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :